ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسائل کا حل صرف بات چیت میں ہے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہو جائیں گی، ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس سے کبھی کوئی فیصلہ نکلا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی بھی قسم کے لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ یا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی اس سے کبھی کوئی فیصلہ نکلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے افغانستان میں دو مقامات پر فضائی حملے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 22 دہشت گرد ہلاک
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں بلکہ مل بیٹھ کر بات چیت کرنا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت کی تبدیلی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہو جائیں گی۔
خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مئی کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ آج بھی جاری ہے اور یہ جنگ آج زیادہ خطرناک طریقے سے جاری ہے۔ روزانہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور بھارت جنگ ہارنے کے بعد اب پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










