جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی منڈیوں میں پوزیشن مستحکم، برآمدات اربوں ڈالر تک پہنچ گئیں

02 اکتوبر, 2026 12:30

پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی منڈیوں میں پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے، برآمدات میں شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت اور برآمدات میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مالی سال 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 40 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 17.93 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں رواں برس 30 سال بعد معمول سے کم مون سون بارشیں ریکارڈ، سندھ سب سے زیادہ متاثر

اس کے علاوہ مالی سال 2027 کے ابتدائی دو ماہ میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 5.55 فیصد بڑھ کر 3.38 بلین ڈالر ہو گئیں۔

برآمدات میں یہ مسلسل پیش رفت پاکستان کے مضبوط صنعتی اور برآمدی شعبے کی عکاس ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ ٹیکسٹَائل کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملک میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دے رہی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔