برطانیہ کی 27 اسرائیلی سفارتکاروں کو لندن سے نکالنے کی دھمکی

برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگراسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل جنرل کو بند کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ان کے 27 سفارتکاروں کو لندن سے نکال باہر کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا اور وائی نیٹ ویب سائٹ کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے سفیر سیمن والٹرز نے اسرائیلی حکام کو دوٹوک پیغام پہنچایا کہ لندن اس بات کے لیے پوری طرح تیار ہے کہ اگر مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کیا گیا اور وہاں کے 27 برطانوی عملے کی سفارتی حیثیت ختم کی گئی، تو اس کے جواب میں اتنے ہی یعنی 27 اسرائیلی سفارتکاروں کو لندن سے نکال دیا جائے گا۔ برطانوی دفتر خارجہ نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن اس کی تردید بھی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے برطانیہ کے ایئربیس سے اپنے تمام بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدعون سار نے جمعرات 8 اکتوبر تک قونصل خانہ بند کرنے اور اس کے عملے کی اسناد منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔
شیخ جراح کے علاقے میں واقع یہ قونصل خانہ تل ابیب میں برطانوی سفارتخانے سے الگ کام کرتا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے امور دیکھتا ہے۔
یہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب برطانیہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی عائد کی۔
برطانوی فیصلے پر غصے میں آ کر اسرائیل نے یہ جوابی اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم برطانیہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











