ٹرمپ نے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے ملزم کو سزائے موت دینے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سن 2009 کے فورٹ ہڈ واقعے کے مجرم نضال ملک حسن کو امریکی فوج کے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کی منظوری دے دی۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے اعلان کیا کہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ کی سفارش پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2009 میں فورٹ ہڈ کے مقام پر نہتے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے مجرم اور جہادی نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی سزا دینے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے جوہری منصوبوں سے عملی طور پر دستبردار ہوگیا، ٹرمپ کا دعویٰ
اس حملے کے دوران مجرم نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے 13 افراد کو ہلاک اور 32 کو زخمی کر دیا تھا۔ اگر یہ سزائے موت دے دی جاتی ہے، تو یہ 1961 کے بعد پہلا موقع ہوگا کہ کسی امریکی صدر نے فوجی عدالت کے ذریعے کسی فوجی کی سزائے موت پر باضابطہ دستخط کیے ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس حملے کے بعد نضال ملک حسن کو فوجی عدالت نے چار سال بعد سزائے موت سنائی تھی اور اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اب پینٹاگون کی جانب سے اس کے انجام کا حتمی وقت اور مقام طے کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مجرم کے لیے انصاف کا دن بالآخر آ ہی گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











