پرواز کے دوران میاں بیوی کی لڑائی، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے باعث طیارے کو نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
رپورٹس کے مطابق جرمن ایئرلائن لفتھانسا کے مسافر بردار طیارے نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، یہ طیارہ سوئٹزر لینڈ کے شہر میونخ سے بینکاک جا رہا تھا۔
بھارت میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل طیارے نے پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی تھی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔
میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے کرکے طیارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا، تاہم مسافر میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قدرت کا کرشمہ : جنگلات میں طیارہ حادثے کے دو ہفتوں بعد چار بچے زندہ مل گئے
میاں بیوی نے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد طیارے کے عملے سے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے جہاز میں سفر جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔
انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











