ایران جنگ اور خشک سالی، امریکہ میں غذائی بحران کا خطرہ، گندم کی پیداوار میں تاریخی کمی

ایران جنگ اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے نتیجے میں امریکی زراعت کو شدید دھچکا پہنچا ہے، جہاں گندم کی قیمتیں کثیر سالہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور پیداوار سو سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا خدشہ ہے۔
امریکہ کا زرعی شعبہ اس وقت ایک بدترین بحران کی زد میں ہے، جس کی علامت گندم کی پیداوار میں ہونے والی غیر معمولی کمی ہے۔
ایران جنگ کی وجہ سے عالمی توانائی منڈیوں میں عدم استحکام اور کھاد کے اخراجات میں ہونے والے ہوش ربا اضافے نے امریکی کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔
گندم کی قیمتیں جون 2024 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور سال کے آغاز سے اب تک ان میں تیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا خون اور پیسہ اسرائیل کے پڑوسیوں کو مٹانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، امریکی صحافی
محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے مطابق گندم کی معیار کے لحاظ سے موجودہ صورتحال گزشتہ تین سالوں میں سب سے کمزور ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی میدانی علاقوں میں مسلسل جاری خشک سالی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہوما اور کینساس جیسے اہم زرعی ریاستوں میں گندم کی فصل کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کسانوں کے لیے گندم اگانا اب منافع بخش نہیں رہا، یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں گندم کی کاشت 1919 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
کسانوں کی ایک بڑی تعداد گندم کے بجائے مکئی اور سویا بین کی کاشت کو ترجیح دے رہی ہے۔ سپلائی میں یہ کمی، جنگ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے اخراجات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ملاپ نے امریکی زراعت کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو نہ صرف امریکہ بلکہ عالمی غذائی تحفظ کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












