بدھ، 10-جون،2026
منگل 1447/12/23هـ (09-06-2026م)

سپر پاور امریکہ مسلسل جنگیں کیوں ہار رہا ہے؟ تجزیاتی رپورٹ

07 جون, 2026 09:27

پچھلی تین دہائیوں سے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت امریکہ مسلسل ایک کے بعد دوسری جنگ میں ناکامی اور پسپائی کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ اس کی کمزور جنگی حکمت عملی ہے۔

امریکہ پچھلے 30 سالوں سے کوریا، ویتنام، افغانستان، عراق اور اب ایران میں کسی نہ کسی فوجی بحران یا ناکامی کا سامنا کر رہا ہے۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ واشنگٹن صرف اندھا دھند طاقت اور ہتھیاروں کے استعمال پر بھروسہ کرتا ہے، لیکن جنگ کے اصل سیاسی مقاصد کو بھول جاتا ہے۔

جنگ دراصل سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہوتی ہے، لیکن امریکہ سفارت کاری کے ناکام ہوتے ہی بمباری شروع کر دیتا ہے اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جنگ جیتنے کے بعد کا پلان کیا ہے۔

امریکی پالیسی میں تین بڑی خرابیاں موجود ہیں۔ پہلی خرابی یہ ہے کہ وہ بغیر کسی واضح سیاسی ہدف کے فوجی طاقت کا استعمال شروع کر دیتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ تباہی دیکھنے کے بعد سامنے والی حکومت خود ہی گھٹنے ٹیک دے گی، لیکن ہر بار صرف تباہی اور افراتفری ہی ہاتھ آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افریقہ میں چینی اثر و رسوخ نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا، معدنی وسائل پر کنٹرول بڑھ گیا

دوسری خرابی یہ ہے کہ وہ ہر جنگ کو دوسری حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ صرف بمباری سے ممکن نہیں ہوتا۔

جیسے پہلے خلیجی جنگ میں سابق امریکی صدر نے عراقی فوج کو صرف کویت سے نکالا اور بغداد کی طرف مارچ نہیں کیا تو وہ کامیاب رہے، لیکن ان کے بیٹے نے اس سبق کو بھلا کر تباہی مچائی۔

تیسری خرابی یہ ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ جدید ہتھیار لوگوں کے جذبوں کو ہرا سکتے ہیں، وہ یہ بھول جاتا ہے کہ سامنے والے دشمن کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

امریکہ جنگ کا ہدف طے کرنے سے پہلے ہتھیار اٹھا لیتا ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی فکری ناکامی ہے۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔