جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا کو ملنے والے 5 اسباق

03 جولائی, 2026 11:22

آبنائے ہرمز کے بحران نے جہاں عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا، وہاں اس جنگ نے تزویراتی توازن اور شہری زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

آبنائے ہرمز کے دہانے پر واقع بندر عباس کی بندرگاہ پر اب مچھیروں کی واپسی سے ایک غیر یقینی سکون تو نظر آ رہا ہے، مگر اس کے پیچھے ایک ہولناک تزویراتی حقیقت چھپی ہے۔

یہ آبی گزرگاہ اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کا مرکز بن چکی ہے۔ 28 فروری کو جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کیا، تو اس سے نہ صرف تزویراتی نقشے بدلے بلکہ عام زندگی پر بھی گہرے زخم آئے۔

اس بحران سے 5 اہم اسباق سامنے آتے ہیں۔ پہلا سبق یہ ہے کہ ایران نے اپنی جغرافیائی حیثیت کو ایک مہلک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی، ایران میں جوہری ڈاکٹرائن پر نظرثانی کی تجویز

دنیا کے تیل اور گیس کی سپلائی کا تقریباً 5واں حصہ اس تنگ گزرگاہ سے گزرتا ہے اور جب یہاں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو مشروط کیا گیا تو عالمی منڈی میں زلزلہ آ گیا، جس کے جواب میں امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی۔

دوسرا سبق بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی سیاست ہے، جہاں جنگ بندی کے بعد بھی کارگو جہاز ایرانی حکام کے اشارے کے منتظر کھڑے ہیں، جو سیاسی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔

تیسرا سبق شہری زندگی اور فوجی اہداف کا فرق مٹ جانا ہے، جیسے بندر عباس میں اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں ایرانی نیوی کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کے ساتھ ساتھ متعدد شہری بھی لقمہ اجل بنے۔

چوتھا سبق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور نئے سپریم لیڈر تقرری ہے، جس نے ملک میں ایک نیا اتحاد پیدا کیا ہے۔

پانچواں اہم سبق عام آدمی کی معیشت کی تباہی ہے، جہاں بازار کھلے ہونے کے باوجود خریدار غائب ہیں اور عام لوگ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ 16 ویں صدی سے اس آبی گزرگاہ پر قبضے کی جنگ جاری ہے اور موجودہ عارضی سکون کسی بھی وقت بڑے طوفان میں بدل سکتا ہے۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔