جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بٹ کوائن67 ہزار ڈالر سے زائد کی بلندی پر پہنچ گیا

05 مارچ, 2024 09:19

دنیا کی مہنگی ترین ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن گزشتہ روز دو سال کی بلند ترین سطح 68  ہزار ڈالرز سے تجاوز کر گیا تھا جو  مارکیٹ میں معمولی تبدیلی کے باعث واپس 67 ہزار ڈالر کی سطح پر آگیا۔

بٹ کوائن اس وقت ایک کھرب 325 ارب ڈالر یعنی کرپٹو مارکیٹ کی 52 فیصد مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے ساتھ 67 ہزار 430 ڈالر پر منڈلا رہا ہے جب کہ اس کے بعد ایتھیرئم 3717 ڈالر کی سطح پر ہے۔

کرپٹو جائنٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 57 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اسے قبل معروف آلٹ کوائن 2021 میں تقریباً 69 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

امریکا میں رجسٹرڈ بٹ کوائن فنڈز میں آمد میں اضافہ بٹ کوائن سمیت دیگر ڈجیٹل کرنسیوں میں اضاے کا باعث بنا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں امریکا میں اسپاٹ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ پڑھیں : کرپٹو مارکیٹ بلندی پر، بٹ کوائن کی قیمت پھر نئی بلندی پر پہنچ گئی

Catch all the دنیا News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔