منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

سینیٹ اجلاس : سپریم کورٹ فیصلوں اور حکم پر نظر ثانی کا بل کثرت رائے سے منظور

05 مئی, 2023 14:44

اسلام آباد : ایوان میں سپلمنٹری ایجنڈا لانے پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا، سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

سینیٹ اجلاس میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آرڈر سے متعلق بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑیں، چئیرمین ڈائس کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔  وفاقی وزیر اعظم تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف احتجاج کیلئے ایوان میں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر تیار، سپریم کورٹ میں جواب جمع

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باوجود حکومت نے ایوان سے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرالیا۔ بل کے حق میں بتیس اور مخالفت میں اکیس ووٹ پڑے۔ قائد حزف اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ پارلیمان کے تقدس کی بات کرتے ہیں اور خود ہی توہین کر رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ ترمیمی بل 2023 اور کلام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ، بنوں بل 2023 بھی منظور کئے گئے۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔