کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے55پیسے فی یونٹ سستی

Electricity cheaper by Rs 1.55 per unit for the entire country, including Karachi
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری تا مارچ 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق مئی،جون اور جولائی 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے سے بجلی صارفین کو کمی کا52 ارب60 کروڑ30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









