جمعہ، 10-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/25هـ (10-07-2026م)

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، شاہد خان آفریدی

08 اپریل, 2022 11:56

ٓقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

شاہد آفریدی کے بارے میں سوشل میڈیاپر کئی دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے اگلے الیکشن میں حصّہ بھی لیں گے۔

انہوں نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ’ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ وہ صرف اتناکہنا چاہیں گے کہ چاہے کوئی بھی حکومت میں آئے اسے پانچ سال مکمل کرنے دیں اور پھر اس پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کو اگلی دفعہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے جانا چاہیے‘۔

یہ پڑھیں  : حکومت کو مدت پورا کرنے دیں ، شاہد آفریدی

اُنہوں نے مزید کہا کہ’قانون چھوٹے سے چھوٹے یا طاقتور آدمی، سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’اپنی مرضی کے قانون بنانا اور اپنی مرضی سے توڑنا یہ صحیح بات نہیں ہے‘۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ’جو غیر مسلم تھے، وہ مسلمان اس لیے ہوئے تھے کہ اُنہیں مسلمانوں کا انصاف کرنے کا طریقہ پسند آیا تھا‘۔

اُنہوں نے اپنے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’ آج پاکستان کی جوڈیشری دنیا میں 130 ویں نمبر پر ہےتو یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا معیار کیساہے‘۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔