ایشیا کپ، سپر فور مرحلہ: پاکستان کی بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکت

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 39.3 اوورز میں مکمل کیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38.4 اوورز میں صرف 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 53، محمد نعیم نے 20 اور لٹن داس نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شکار کئے جبکہ نسیم شاہ نے 3، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور افتخار احمد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں قومی ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 39.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، امام الحق 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز میں محمد رضوان نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگ کھیلی اور فخر زمان نے 20، بابر اعظم نے 17 اور آغا سلمان نے ناقابل شکست 12 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد ، شرف السلام اور مہدی حسن میراز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ پڑھیں : اسلام آباد: ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات کی جائے گی
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












