پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

سلیکشن کے معاملے پر مشکل نہیں ہوتی، ہمارا فوکس اکٹھے رہنا ہے : بابر اعظم

09 ستمبر, 2023 12:44

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں موسم کی وجہ سے پریشانی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، ہم نے ٹریول بھی بہت کیا، کھیل میں ایسا ہوتا ہے،کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے، ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم ورلڈکپ کے لیے اپنا اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔

کپتان نے مزید کہا کہ پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اس میچ میں قومی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

یہ پڑھیں : ویرات کوہلی کا میری تعریف کرنا ٖفخر کی بات ہے : بابر اعظم

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔