ایشیا کپ سپر فور: آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیدی

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلادیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شبمن گل 121 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 اور تنظیم حسن اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ سپر فور مررحلے کا آخری میچ تھا، بھارت اور سری لنکا نے پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا ،دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
سپر فور مرحلے کے اختتام کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے، سری لنکا دوسرے ، بنگلادیش تیسرے اور پاکستان آخری نمبر پر رہا ۔
یہ پڑھیں : ایشیا کپ، سپر فور مرحلہ: پاکستان کی بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکت
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












