آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا۔
آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے، ترانے کا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ اینتھم میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھاجاسکتا ہے۔
دوسری جانب اینتھم میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں ایک طرف روہت شرما تو دوسری طرف بابر اعظم کی تصویر بھی آویزاں ہے۔
ترانے کے لیے لیرکس شلوکے لعل اور سویری ورما نے لکھے جب کہ اس کو پریتم ، نقش عزیز، سریما چندرا، امیت مشرا ،جونیتا گاندھی ، اکاسا اور چرن نے گایا ہے۔
یہ پڑھیں : کرکٹ ورلڈ کپ : امیتابھ بچن گولڈن ٹکٹ پرمیچز دیکھیں گے
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












