اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب، کپتان بابراعظم کی شرکت

20 ستمبر, 2023 12:41

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں منعقد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

 یہ پڑھیں : انشا اور شاہین کی مہندی کی تقریب، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔