کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور اعزاز، مناسلو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
نیپال میں واقع ماؤنٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے، نائلہ نے گزشتہ شام چھ بجے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی اور آج صبح سوا 7 بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔
نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک سر کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما سرباز علی نے مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا
نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












