بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

21 ستمبر, 2023 15:18

آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے دو کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے بتایا کہ فاسٹ بولر اینرک نورکیا اور سیسانڈا مگالا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

فاسٹ بولر اینرک نورکیا لوئر بیک اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں۔

 

ورلڈکپ سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ اینڈائل فلکوایو اور لیزاڈ ولیمز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کیلئے فٹ قرار دیدیا

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔