کوہ پیما سرباز علی نے مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔
2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو کو سر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستانی کوہ پیما سرباز علی آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق پونے چھ بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچے۔
خیال رہے کہ سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












