میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کیلئے فٹ قرار دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
قومی کرکٹر حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ لیا اور انہیں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انجری کا شکار نسیم شاہ کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ
فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث رؤف انجری کا شکار، بھارت کیخلاف بولنگ نہیں کرائیں گے
واضح رہے کہ حارث رؤف کو ایشیا کپ کے میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا ہوا، جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












