بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

ایک اور قومی فاسٹ بولر ان فٹ ہوکر کرکٹ سے باہر

22 ستمبر, 2023 15:15

لاہور: پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرادیا ہے، احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجود پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا، انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر کا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کیلئے فٹ قرار دیدیا

احسان اللہ کو آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔