ورلڈکپ سے باہر ہونے پر نسیم شاہ افسردہ، بیان جاری کردیا

لاہور: انجری کے باعث آئی سی سی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کا ورلڈکپ سے باہر ہونا ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے لیکن یہ گیم کا حصہ ہے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حسن علی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی ماضی میں پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنسز بھی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان:شاداب نائب کپتان برقرار، نسیم شاہ باہر
قومی ٹیم کے اعلان کے بعد اب نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بوجھل دل کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میں ورلڈ کپ میں نہیں ہوں گا، میں مایوس ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، ان شاء اللہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گا، تمام فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا‘۔
With a heavy heart, I'm sharing that I will not be part of this amazing team that will be representing our beloved country. While I'm disappointed, I believe everything is in Allah's hands. InshahAllah will be on the field very soon.
Thank you to all my fans for the prayers!
— Naseem Shah (@iNaseemShah) September 22, 2023
یاد رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو کر ناصرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گئے تھے اور طبی ماہرین کے مطابق نسیم شاہ کو دوبارہ گراؤنڈ میں واپسی کے لیے چار سے پانچ ماہ درکار ہوں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












