بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

سعودی عرب کے قومی دن پر رونالڈو نے ’جبہ‘ پہن کر مداحوں کا دل جیت لیا

23 ستمبر, 2023 16:14

ریاض: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سعودی عرب کے شہری آج اپنا 93 واں قومی دن منارہے ہیں جس کی مناسبت سے سعودی فٹبال کلب النصر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فٹبال کلب کے کھلاڑی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس ’جبہ‘ زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالر بن گئے

یہ ویڈیو النصر کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی اور کرسٹیانو رونالڈو کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کررہے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔