پاکستان کا ون ڈے رینکنگ پر راج ختم، بھارت تینوں فارمیٹس میں پہلے نمبر پر آگیا

بھارت نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔
گزشتہ روز بھارت نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دیکر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار
رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 116 ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان کے پوائنٹس 115 اور آسٹریلیا کے 111 ہو گئے ہیں۔
Tests ✅
T20Is ✅
ODIs ✅India have become the No.1 ranked team across all formats in the @mrfworldwide ICC Men's Team Rankings.
Details ➡️ https://t.co/B5V0PSe5CM pic.twitter.com/wrrY4WDvH9
— ICC (@ICC) September 23, 2023
آئی سی سی کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












