ورلڈکپ: جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان کا بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھارت سے وطن واپس جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیمبا باووما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے۔
جنوبی افریقا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم کپتانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل افغان بولر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح حیران
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












