جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

ایشین گیمزاسکواش؛ پاکستان مینز ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

29 ستمبر, 2023 16:42

ایشین گیمز اسکواش کے مقابلوں میں ہانگ کانگ کو شکست دیکر پاکستان مینز ٹیم کے فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو دو ایک سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے میچز جیتے جبکہ عاصم خان کو اپنے میچ میں ناکامی ہوئی۔

نور زمان نے ہانگ کانگ کے چی ہن ہینری کو پہلے میچ میں تین ایک سے شکست دی، نور زمان کی جیت کا اسکور 10-12، 11-7، 6-11 اور 8-11 تھا۔

دوسرے میچ میں عاصم خان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی، عاصم خان دو ایک کی برتری کے بعد تین دو سے ناکام ہوئے۔

فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے منگ ہونگ ٹینگ کو باآسانی زیر کیا، ناصر کی جیت کا اسکور 3 -11، 5-11 اور 5-11 رہا۔

خیال رہے کہ پاکستان 2010 کے بعد ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش کے فائنل میں پہنچا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔