چاہتا ہوں ورلڈکپ میں افغانستان پاکستان کو شکست دے: وریندر سہواگ

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں ورلڈکپ 2023 میں افغانستان پاکستان کو شکست دے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق بھارتی اوپنر بیٹسمین وریندر سہواگ نے ورلڈکپ میں بڑے اپ سیٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ بھارت کو کسی کمزور ٹیم سے شکست کھاتا نہیں دیکھنا چاہتے لیکن ورلڈکپ میں اپ سیٹ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کوالٹی بیٹر ہیں، وہ ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں: گوتم گمبھیر
وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کو ہرانا چاہیے جب کہ نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے خلاف ٹاپ پر ہے، اچھا ہوگا اگر جنوبی افریقا انگلینڈ کو شکست دے لیکن میں اس فہرست میں بھارت کو کہیں نہیں دیکھنا چاہتا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












