کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
سرباز خان نے اب سے کچھ دیر قبل دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو ایو کو سر کیا اور تاریخ رقم کردی۔
چین میں واقع چو ایو کی اونچائی 8,188 میٹر ہے، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چو ایو کو سر کیا، قومی کوہ پیما 10 ‘ایٹ تھاوزنڈرز’ کو بغیر آکسیجن سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور اعزاز، مناسلو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
سرباز کو ‘مشن 14’ مکمل کرنے کے لیے اب صرف ایک چوٹی سر کرنا باقی ہے، جو کہ سرباز خان رواں سیزن میں ہی شیشاپنگما سر کرلیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












