بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ورلڈکپ: ویرات کوہلی اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے

02 اکتوبر, 2023 14:34

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے قبل اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں تاہم ویرات کوہلی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے روانہ ہونا پڑا۔

کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی، مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی آج اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان کا بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہونے جیسی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب تک جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہ آسکی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔