منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں: بابر اعظم

05 اکتوبر, 2023 18:48

احمدآباد: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت میں پچز اچھی ہیں، ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے، ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ICC Cricket World Cup 2023 کیلئے ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، پریکٹس میچز میں ہر کھلاڑی کو موقع دیا، مختلف کمبی نیشن آزمائے، ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں، بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہماری قوت ہیں، ہمارے بیٹرز ٹاپ آرڈر سے لوئر آرڈر تک اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلنگ ہمیشہ ہماری قوت رہی ہے، بھارت میں پچز اچھی ہیں، ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے، بیٹنگ میں تھوڑا سیٹ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، باؤلنگ میں مارجن نہیں ہے، وکٹ ٹو وکٹ گیند کرانی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیپٹنز ڈے: بابر اعظم کی دبنگ انٹری نے سب کو ششدد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال ہوا جس کی توقع نہیں تھی، پریکٹس میچ میں بھی شائقین نے اپنے فیورٹ پلیئرز کو سپورٹ کیا، پاکستانی مداح بھی بھارت ہوتے تو زیادہ اچھا محسوس ہوتا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔