منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ورلڈکپ: ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا: سابق برطانوی کپتان

05 اکتوبر, 2023 18:46

ICC Cricket World Cup 2023 میں 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کردی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہوگا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستان سرپرائز دے دے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے، ورلڈکپ میں آگے نہیں جائیگی: ہربھجن سنگھ

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا اور ورلڈکپ کے 7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔