منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ایشین گیمز: پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست

06 اکتوبر, 2023 14:48

ینگزو: ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد افغانستان کو جیت کیلئے 116 رنز درکار تھے افغانستان نے 17 اوورز اور 5 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔

میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم نے کی، پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف 24 رنز بناکر نمایاں رہے عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز سے دستبردار

واضح رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، افغانستان فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔