منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

06 اکتوبر, 2023 14:40

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

شہروز کاشف یہ کارنامہ سرانجام دینے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوگئے۔

انہوں نے چین میں 8188 میٹر بلند، دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو اویو کو سر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، یہ کارنامہ سرانجام دینے سے وہ چو اویو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور اعزاز، مناسلو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

شہروز کاشف شیشاپنگما کو سر کرکے عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔