منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ڈیل اسٹین بھی حسن علی کی بولنگ کے متعرف

09 اکتوبر, 2023 13:48

حیدرآباد: نیدرلینڈز کے خلاف حسن علی کی عمدہ بولنگ پر سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی تعریف کے پل باندھ دیے۔

ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے نیدرلینڈز کے خلاف ابتدائی میچ میں 2 وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح میں بھرپور کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے: حسن علی

حسن علی کی عمدہ بولنگ پر ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے حسن علی نے نئی گیند سے بولنگ نہیں کی تھی، اگر آپ کو اپنے باقاعدہ فاسٹ بولنگ اوپننگ بولرز میسر نہیں ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی۔

انھوں نے 120، 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کیلیے کوشش نہیں کی بلکہ لائن اور لینتھ پر توجہ دی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔