سری لنکا کیخلاف میچ کے بعد شاہد آفریدی نے شاہین اور بابر کو فون پر کیا کہا؟

کراچی: شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ کے بعد کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
نجی ٹی وی شو میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ پر تبصرے کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ہر میچ کے بعد جو پلیئر اچھا پرفارم کرے اسے کال کرکے مبارکباد دیتے ہیں یا پھر جو اچھا نا کرے ان سے گفتگو کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری بابر اعظم سے فون پر بات ہوئی، گفتگو میں، میں نے بابر اعظم کو سری لنکا کیخلاف جیت کی مبارکباد دی اور کہا پر اعتماد رہو کیونکہ تم بڑے میچ کے کھلاڑی ہو، اگرچہ گزشتہ میچز میں بدقسمت رہے لیکن آنے والے میچز میںضرور بڑا اسکور کروگے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری بات کے جواب میں بابر بھی مثبت پرفارمنس کے خواہش مند نظر آئے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتا ہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری بولنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو تاریخی شکست: پاکستان نے ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی
انہوں نے بتایا کہ میچ کے بعد میری شاہین سے بھی بات ہوئی جس پر میں نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھے اور اندازہ لگائے کہ کہاں بری بولنگ ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا مخالف بیٹرز کو موقع دیا تو انھوں نے رنز بنائے۔
شاہین نے کہا کہ وہ بھارت سے میچ سے قبل بولنگ کوچ کے ساتھ مل کر ہارڈ ایریا پر زیادہ سے زیادہ بولنگ کی پریکٹس کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












