اسرائیلی جارحیت پر مشہور شخصیات کی خاموشی بھی ’دہشتگردی‘ ہے: باکسر عامر خان

لندن: سابق باکسر عامر خان نے مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت پر مشہور شخصیات کی خاموشی کو ’دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔
برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد ٹویٹس کی ہیں جس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ چند روز کے اندر دو ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں پانچ سو بچے اور تین سو عورتیں شامل ہیں، دونوں طرف کے لوگوں کیلئے دعائیں کرنے سے بات نہیں بنے گی، ہمیں غاصب اور مظلوم میں فرق کرنا چاہئے، ہر موت کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں اور اس پر خاموش رہنا نہایت شرمندگی کی بات ہے۔
Nearly 2000 Palestinians murdered in a few days, over 500 children, over 300 women.
Your pray for everyone' statements had the equal effect of all lives matter,
and the prayers were surely only for those you consider human.
It's not enough to make a lukewarm- tragically neutral…— Amir Khan (@amirkingkhan) October 14, 2023
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایتیوں کو منافق قرار دیدیا
عامر خان نے خاموش رہنے والی مشہور شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موقع پر ان کی خاموشی بھی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ دنیا بھر کی معروف شخصیات کو فلسطینیوں کی حمایت سے کیا چیز روک رہی ہے، کیا انہیں اپنے دوست یا ڈالر کھونے کا ڈر ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












