پاکستانی بلے باز میری بولنگ کو سمجھ نہیں سکے: کلدیپ یادیو

احمد آباد: کلدیپ یادیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھ نہیں سکے۔
بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز میرے ہاتھ سے گیند نکلنے کو درست طور پر سمجھ نہیں پائے، وہ میرے خلاف سوئپ شاٹس کھیلتے ہوئے ڈبل مائنڈڈ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا
خیال رہے کہ کلدیپ نے سعود شکیل اور افتخار کو یکے بعد دیگر آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔
دونوں کھلاڑی لیفٹ آرم اسپنر کیخلاف سوئپ شاٹس کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گنوا بیٹھے تھے۔
کلدیپ نے کہا کہ میں نے افتخار کو ٹانگوں پر گیند کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
خیال رہے کہ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












