آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ سے قبل عبداللہ شفیق بخار میں مبتلا

بنگلورو: ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے اہم مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق بخار میں مبتلا ہوگئے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق اس سے قبل فخر زمان گھٹنے کے درد، شاہین آفریدی اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ریکور ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔
ٹیم ذرائع کے مطابق جن پلیئرز کو بخار تھا ان کو پروٹوکول کے تحت چیک کیا گیا، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کورونا اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل دو قومی کھلاڑی مکمل فٹ قرار
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں پلیئرز کی صحت پر تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












