پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

محمد یوسف بابر اعظم کی کپتانی کی حمایت میں بول پڑے

17 اکتوبر, 2023 15:17

کراچی: قومی ٹیم کے مایاناز سابق بیٹر محمد یوسف نے بابراعظم کی کپتانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر اپنی پرفارمنس سے کپتان بنے انہیں کسی سفارش یا تعلقات کی بنا پر کپتان نہیں بنایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بابر کی کپتانی پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم کی کپتانی پر بات نہیں ہونی چاہیے، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 1983 میں بھی ورلڈکپ کیلئے ٹیم کی کپتانی کی لیکن ٹیم ورلڈکپ کی چیمپئن نہ بن سکی ،1987 میں بھی کی، ہم نہیں جیت سکے، اس کے بعد جب عمران خان نے 1992 میں ورلڈکپ میں کپتانی کی تو ہم چیمپئن بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کیخلاف میچ کے بعد شاہد آفریدی نے شاہین اور بابر کو فون پر کیا کہا؟

محمد یوسف نے کپتان کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک ایسا کپتان ہے جو سفارش پر نہیں اپنی پرفارمس پر کپتان بنا، بابر کو تعلقات کی وجہ سے کپتان نہیں بنایا گیا لہٰذا کسی اچھے کھلاڑی کو لمبے عرصے کیلئے کپتانی کرنے دینا چاہیے۔

شو میں موجود سابق کرکٹر اظہر علی نے بھی بابر کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر وہ واحد پلیئر ہے جس نے دنیا بھر میں بطور کھلاڑی نام کمایا ہے، دوسری صورت میں پاکستانی بولرز سے پاکستان کی پہچان ہوتی ہے مگر بابر وہ واحد ہے جس کا نام دنیا کے بڑے بیٹسمینوں میں لیا جاتا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔