پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میچ جیت کر تاریخ رقم کردی

اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میچ جیت لیا۔
پاکستان نے کولیفائر میچ میں کمبوڈیا کو شکست دے دی، گرین شرٹس نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔
میچ کا واحد گول پاکستان کے ہارون حامد نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 12 سال بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2024 کی میزبانی مل گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان کی جیت پر اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









