پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

سری لنکن کرکٹر دانشکا پر سے پابندی ختم، کرکٹ کی اجازت بھی مل گئی

17 اکتوبر, 2023 15:15

سڈنی: چند ہفتوں قبل سڈنی کی عدالت سے بری ہونے والے سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر سے تمام پابندیاں ختم کردی گئیں۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا نے آسٹریلیا میں ٹرائل مکمل کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فوری طور پر کرکٹر سے پابندی اٹھانے کی تجویز دی۔

سری لنکن کرکٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تجویز کو منظور کر لیا ہے جس کے بعد دانشکا کو ہر طرح سے کھیلنے کی اجازت ہے اور وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹر دانشکا پر سے جنسی زیادتی کے 3 الزامات واپس لے لیے گئے

واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے دانشکا گونا تھیلاکا کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے انڈیپینڈنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی، کرکٹر کو نومبر 2022 میں تمام فارمیٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں نومبر 2022 میں ریپ الزام میں دانشکا گونا تھیلاکا کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں سڈنی کی عدالت نے بری کیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔