پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل دو قومی کھلاڑی مکمل فٹ قرار

17 اکتوبر, 2023 15:08

بنگلورو: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے اہم مقابلے سے قبل اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان گھٹنے کے درد اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

بھارتی شہر بنگلورو میں موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز پیر کو آرام کیا، کچھ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم ٹریننگ بھی کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔