اسٹار فٹبالر محمد صلاح کا مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ویڈیو پیغام

مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
محمد صلاح نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایسے وقت میں بات کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اس میں بہت تشدد ہے اور اس میں بے انتہا بربریت ہے، حالیہ ہفتوں میں (اسرائیل فلسطین) تنازع میں آنے والی شدت ناقابل برداشت ہے، تمام زندگیاں مقدس ہیں اور ان کا تحفظ ہونا چاہیے، قتل و غارت گری بند ہونی چاہیے، کئی خاندان ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں۔
فٹبالر نے مزید کہا کہ اس وقت یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ فوری طور پر غزہ کیلئے انسانی امداد کی اجازت دی جائے، وہاں کے لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ رات اسپتال کے مناظر بھی دل دہلا دینے والے تھے، غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور دوائیوں کی ضرورت ہے۔
— Mohamed Salah (@MoSalah) October 18, 2023
یہ بھی پڑھیں: مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے، معروف میک اپ برانڈ کی بانی کا اسرائیلی خاتون کو کرارا جواب
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور معصوم لوگوں کے مزید قتل عام کو روکنے کیلئے اپنے کردار ادا کریں۔
مصری فٹبالر محمد صلاح کا اپنے پیغام کے اختتام میں کہنا تھا کہ بلآخر انسانیت کو غالب آنا چاہیے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












