میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی: شاہین شاہ کا اعتراف

بنگلورو: شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بولنگ کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی۔
میچ سے قبل دیے گئے بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہے لیکن کوشش کررہا ہوں اچھی کارکردگی دوں۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کھیلتا آیا ہوں ویسے ہی کھیل رہا ہوں، کچھ الگ سے کرنے کی کوشش نہیں کی، میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی، کوشش ہوتی ہے جو ٹیم کی ڈیمانڈ ہو اس کے مطابق کھیلوں۔
یہ بھی پڑھیں: جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں، وہی میچ میں کرنا ہے: بابر اعظم
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ ایک میچ ہی تھا ایک میچ سے ہم اوپر نیچے نہیں ہوتے، ہمارے پاس اس وقت بہترین بولر ہیں، آج کے میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












