پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

ورلڈکپ: نامناسب پوسٹرز کے ذریعے بھارتی شائقین پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

21 اکتوبر, 2023 15:44

بنگلورو: بھارتی شائقین ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران بھی کرکٹ پوسٹرز کے ذریعے قومی کرکٹرز کا مذاق اڑانے لگے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔

ٹوئٹر (ایکس) پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائق پاکستانی کرکٹرز اور فینز کو اکسانے کیلئے نامناسب پوسٹر لے کر آیا تاکہ اشتعال پھیل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاک آسٹریلیا میچ میں بھارتی پولیس نے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا

پوسٹر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دکھایا گیا ہے، جو پاکستانی کپتان بابراعظم کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹر پر لکھا ہے کہ "باپ ہمیشہ باپ ہی ہوگا”۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔