مسلسل پانچویں فتح، کپتان سمیت متعدد بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے

بنگلور: ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں فتح کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو شارٹ بریک دی ہے جس کے بعد کئی کرکٹرز نے ٹیم کو چھوڑ دیا، جس میں کے ایل راہول، شریاس ائیر، جسپریت بمراہ، ویرات کوہلی، روہت شرما اور کئی دوسرے کھلاڑی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بریک ملتے ہی بھاڑتی کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے، ایشیا کپ سے مسلسل کھیلنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بورڈ کا ورلڈکپ کے دوران کپتان سمیت کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق شارٹ بریک بھارتی ٹیم کے اگلے میچ میں وقفے کی وجہ سے ملی، بھارت اگلا میچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، بھارتی کھلاڑی اب 26 اکتوبر کو لکھنؤ میں اکٹھے ہوں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے، بھارت کے پانچ میچز جیت کر 10 پوائنٹس ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












