پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

باقی تمام میچز جیت کر ٹاپ فور میں آنے کی کوشش کریں گے: افتخار احمد

24 اکتوبر, 2023 15:15

چنئی: افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہم باؤنس بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم خود کو اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے، باقی تمام میچ جیت کر ٹاپ فور میں آنے کی کوشش کریں گے۔

افغانستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ یہ وقت 300 سے زائد رنز کا تھا، ہمارے اسپنرز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے، ہماری بولنگ ورلڈ نمبر ون ہے مگر وہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہی، ہم باؤنس بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ اپ ڈاؤن ہوتا ہے، اس وقت ہمارا ڈاؤن چل رہا ہے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم خود کو اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے، جب مار پڑ رہی ہوتی ہے تو ہر ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوجاتا ہے، میچ میں بولرز نے جان ماری دراصل ہمیں بطور بیٹنگ یونٹ بہتر کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے شکست کے ذمہ دار بابر ہیں، وہ اچھے کپتان نہیں ہیں: شعیب ملک

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ آج افغانستان نے ہم سے اچھی کرکٹ کھیلی، ان کو کریڈیٹ دیں، ہم نے اپنا پلان کیا تھا مگر ہم اس پر عمل نہ کرسکے، بابر اعظم میچ میں انوالو ہوتا ہے لیکن یہ طے تھا کہ بولرز کو بولرز ہی مشورہ دیں گے، افغانستان نے ہمارے مقابلے میں کم بری گیندیں کیں، ہم نے بہت بری گیندیں کیں، جب آپ برا گیند کرتے ہیں تو پھر پریشر آجانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں جان تو مار رہے تھے لیکن غلطیاں بھی کیں، جب آپ ورلڈ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے، بس اب یہی ہے کہ خود کو بہتر کریں اور ورلڈکپ کے باقی تمام میچ جیت کر ٹاپ فور میں آنے کی کوشش کریں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔