پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

پی سی بی کی شائقین اور سابق کرکٹرز سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل

26 اکتوبر, 2023 14:26

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین اور کرکٹرز سے قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کردی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں کپتان اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں، ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے 4 میچز باقی ہیں، امید ہے ٹیم شکست بھلا کر مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی یہ ہی حالات تھے : شعیب اختر

بی سی بی کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ بنانے کیلئے انضمام الحق اور بابر اعظم کو فری ہینڈ دیا، چیف سلیکٹر اور کپتان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ ورلڈکپ پرفارمنس کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے کرے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔