ورلڈکپ: حسن علی بخار میں مبتلا، جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے باہر

چنئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق حسن علی آج ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، انہیں بخار کی وجہ سے آرام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی شائقین اور سابق کرکٹرز سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل
ذرائع کے مطابق حسن علی کی جگہ کل جنوبی افریقا کے خلاف محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












